آرمی چیف کی سعودی لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی سے ملاقات ،دفاعی تعاون بڑھانے پر غور

آرمی چیف کی سعودی لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی سے ملاقات ،دفاعی تعاون بڑھانے پر ...
آرمی چیف کی سعودی لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی سے ملاقات ،دفاعی تعاون بڑھانے پر غور

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین عسکری اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں موجود ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ریاض کے موقع پر سعودی جنرل سٹاف ہیڈکوارٹر ریاض کا دورہ کیا اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاد بن حامد سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف جنرل کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزید :

قومی -