ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا ہونے پر وقار یونس بھی میدان میں آ گئے

ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا ہونے پر وقار یونس بھی میدان میں آ گئے
ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا ہونے پر وقار یونس بھی میدان میں آ گئے

  

ساؤتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہت زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں ہیں لیکن ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ دن تک ٹیسٹ میچ جاری رکھنا لمبا ہو جائے گا۔ خراب موسم کے باعث میچ کے مکمل نہ ہونے پر مایوسی ہوئی ہے تاہم بارش سے متاثرہ میچ پر کوئی شکوہ نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کرکٹ ہو تو خراب موسم ایک بڑا فیکٹر بن جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقاریونس نے کہا کہ اگلے ٹیسٹ میں ٹیم میں تبدیلی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، فیصلہ وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر کریں گے۔ 

وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم تین ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتی ہے اور میں بھی اس تجویز کی حمایت کرتا ہوں، ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میچ مکمل ہوتا تو ہمارے باؤلرز مشکلات پیدا کرسکتے تھے۔

مزید :

کھیل -