چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں عبرتناک شکست، لیونل میسی نے بڑا فیصلہ کر لیا؟

چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں عبرتناک شکست، لیونل میسی نے بڑا فیصلہ کر لیا؟
چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں عبرتناک شکست، لیونل میسی نے بڑا فیصلہ کر لیا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں شرمناک شکست کے بعد لیونل میسی نے ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی سے دلبرداشتہ اور کلب انتظامیہ کے فیصلوں سے نالاں میسی اس سمر سیزن میں سپینش کلب کو چھوڑ دیں گے۔کہا جا رہا ہے کہ میسی نے چیمپینز لیگ کیلئے ٹیم کو ‘کمزور’ قرار دیتے ہوئے متعدد شکایات کیں اور کلب انتظامیہ کے روئیے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جرمن کلب بائرن میونخ سے 2-8 کی ہزیمت نے میسی کو انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کیا ہے جبکہ 33 سالہ میسی کا کلب سے معاہدے کا ابھی ایک سال باقی ہے تاہم وہ قبل ازوقت کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔

میسی کا کلب سے معاہدہ 2021ءمیں ختم ہوگا تاہم انہوں نے معاہدے کو قبل از وقت ختم کرنے کیلئے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے۔میسی نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز 2005ءمیں اسی کلب سے کیا تھا اور وہ اپنے کلب کو 10 بار لالیگا کا چیمپئن بنا چکے ہیں، میسی کے ساتھ بارسلونا نے 4 مرتبہ یوئیفا چیمپئن شپ جیتی اور 6 بار کوپا ڈیل رے میں فتح اس کا مقدر بنی۔

مزید :

کھیل -