پولیس کا گھر پرچھاپہ، والد کو بیٹی کے نکاح کی تقریب سے گھسیٹتے ہوئے لے گئے

پولیس کا گھر پرچھاپہ، والد کو بیٹی کے نکاح کی تقریب سے گھسیٹتے ہوئے لے گئے

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سول لائنز انویسٹی گیشن پولیس 70 سالہ ریاض قریشی نامی شہری کو اسکے گھر سے گھسیٹ کر لے گئی نکاح کی تقریب میں بیٹھی بیٹی پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتی رہی تفصیلات کے مطابق سول لائنز انویسٹی گیشن پولیس ریاض قریشی نامی شہری کے گھر اس وقت چھاپہ مارنے پہنچی جب ریاض قریشی کے گھر انکی بیٹی کے نکاح کی تقریب جاری تھی ڈنڈے اور اسلحہ اٹھائے پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے تو گھر میں موجود مہمانوں نے گھر سے دوڑ لگا دی پولیس اہلکاروں نے 70 سالہ ریاض قریشی کو تشدد کرتے ہوئے گھر سے گھسیٹتے ہوئے باہر نکلا پولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا کہ گھر سے باہر تک پولیس اہلکار بزرگ شہری کو گھسیٹے رہے اس دوران ریاض قریشی کی بیٹی پولیس کی منت سماجت بھی کرتی رہی جبکہ دوسری بیٹی کو اہلکار دھکے دیتے رہے چھاپے کے دوران تھانیدار اپنا موبائل فون بھی ریاض قریشی کے گھر ہی بھول گیا دوسری جانب ایس پی انویسٹی گیشن اسد الرحمان کا کہنا ہے کہ ریاض قریشی چیک ڈس اونر میں اشتہاری تھا اوراہلکاروں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔

مزید :

علاقائی -