بغیرنمبر پلیٹ موٹرسائیکل سواروں کا روکنے پر وارڈن پر تشدد

بغیرنمبر پلیٹ موٹرسائیکل سواروں کا روکنے پر وارڈن پر تشدد

  

لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کلمہ چوک ماڈل ٹاؤن پر وارڈن اجمل سے دست و گریبان ہوتے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں ملزمان گرفتار کرواکر حوالات میں بند کروا دیا جبکہ ملزمان کیخلاف 353/186 دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ آفیسر اجمل نے اپلائیڈ فار موٹرسائیکل سواروں کو روکا، جاور خان اور خیر محمد نامی ملزمان نے کاغذات کی بجائے وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

 وارڈنز شہریوں کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں، چند قانون شکن عناصر کی طرف سے ایسا افسوسناک، تضیحک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں،

مزید :

علاقائی -