سی ٹی او لاہور کی ناقص کارکردگی پر سرکل انچارج‘سینئر وارڈن کی سرزنش

سی ٹی او لاہور کی ناقص کارکردگی پر سرکل انچارج‘سینئر وارڈن کی سرزنش

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سیکٹرز اور سرکلز کا سرپرائز وزٹ کیا، انہوں نے ہربنس پورہ، مغلپورہ، کینال روڈ، گڑھی شاہو، اسٹیشن، لکشمی چوک، لوئر مال پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا ناقص ٹریفک انتظامات پر سی ٹی او لاہور نے ڈی ایس پی مغلپورہ قاسم بھٹی کی سرزنش کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی انہوں نے سینئر وارڈن قاسم بھٹی سے ناقص سپرویژن پر باز پرس بھی کی  سید حماد عابد نے گڑھی شاہو میں رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر انچارج انسپکٹر زبیر اشرف کو معطل کر دیا گیا جبکہ رانگ پارکنگ پر انچارج مغلپورہ اور پٹرولنگ آفیسرز کینال روڈ کی سرزنش کرتے ہوئے کارروائی کا بھی عندیہ دیا انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے سرکل انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ کینال روڈ پر ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی اور کشوں کی بھرپور، بے ہنگم ٹریفک درست جلد ا جلد درست کریں ناقص انتظامات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام سرکل انچارجز اپنے اپنے سرکل کا وزٹ کریں،اب شوکاز نوٹسسز جاری ہونگے۔ تجاوزات، رانگ پارکنگ اور بے ہنگم ٹریفک پر متعلقہ سیکٹر اور سرکل انچارج ذمہ دار ہوگا۔ 

، تجاوزات نہ ہٹانے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کارروائی کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے، روڈز پر تجاوزات قائم کرنا، سرکاری جگہ پر قبضہ کے مترداف ہے۔

مزید :

علاقائی -