چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہریوں سے لاکھ روپے زیورات، موبائل ودیگر سامان چھین لیا گیا 

    چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہریوں سے لاکھ روپے زیورات، موبائل ودیگر سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اطہر کے گھر سے6 لاکھ24ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں نے عادل کے گھر سے 4لاکھ70 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، نشتر کالونی  میں ڈاکوؤں نے مقصود کے گھر گھس کر 2لاکھ 20ہزار کی نقدی لوٹ لیے گڑھی شاہو کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے  جاوید کے گھر سے 2لاکھ90 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،گارڈن ٹاؤن  میں ڈاکوؤں نے جہانزیب کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان  لوٹ لیا -بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے نعمان سے45ہزار کی نقدی اور دیگر سامان.لیاقت آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رشید سے 30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سعید سے20ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ گرین ٹاؤن اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں اور اچھرہ،مغلپورہ اور نیو انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -