ای چالان کی سینچری مکمل کرنیوالا پکڑاگیا

ای چالان کی سینچری مکمل کرنیوالا پکڑاگیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابدکی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ای چالان نادہندہ گان کی سرکوبی کرنے کیلئے متحر ک ہے  ٹریفک وارڈنز نے ای چالان کی خلاف ورزی کی سینچری مکمل کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو دھر لیا وارڈنز نے رکشہ کو وطین چوک ڈیفنس میں روکا جوکہ چیک کرنے پر 100 ای چالان نادہندہ نکلا جس کو حراست میں لے کررکشہ اور کاغذات کو قبضے میں لے لیا گیا۔

ہے۔ سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری قوانین کا احترام کریں۔ 

مزید :

علاقائی -