چٹ پٹے مزیدار پکوان!

چٹ پٹے مزیدار پکوان!

  

کالے چنے

اشیاء

کالے چنے: ایک کلو گرم 

مصالحہ: ایک چائے کا چمچہ (پسا ہوا)

 ثابت سرخ مرچ: 8 عدد

 نمک: حسب ذائقہ

 تیل: آدھا پاؤ

 لیموں:3 عدد

ترکیب:

تیاری سے تقریباً دس گھنٹے پہلے چنوں کو بھگو دیں۔ پھر اس پانی میں نمک ڈال کر ابال لیں۔ یہاں تک کہ چنے نرم ہو جائیں۔ سرخ مرچ کو توے پر ہلکا سا بھون کر پیس لیں۔ زیادہ باریک کرنے کی ضرورت نہیں اب گرم مصالحہ بھی سرخ مرچ میں ملا دیں۔ 

کڑاہی میں تیل گرم کریں اور تمام مصالحے تیل میں ڈال کر چمچے سے ملائیں پھر ان میں چنے بھی ڈال دیں اور چند منٹ تک چمچے سے ملاتے رہیں تاکہ تمام مصالحے چنوں میں مل جائیں، آخر میں لیموں کا رس چنوں میں نچوڑ دیں۔ 

چٹ پٹے کالے چنے تیار ہیں۔

حیدر آبادی مرچوں کا سالن

اشیاء

موٹی ہری مرچیں: آدھ کلو (ڈنڈی نکال کر لمبائی میں کاٹ لیں)

 رائی: ایک چھٹانک

 تل: ایک چھٹانک

 پسا ہوا کھوپرا: ایک چھٹانک

 سفید زیرہ: پسا ہوا آدھ چھٹانک بھون لیں)

 بادام یا مونگ پھلی: مٹھی بھر (چھلکے اتار کر پیس لیں)

املی:حسب ذائقہ (بھگو کر بیج نکال لیں)

 نمک:حسب ذائقہ

 تیل:حسب ضرورت

ترکیب:

تیل گرم کریں اس کے بعد رائی، تل، پسا ہوا کھوپرا، سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح خوب بھون لیں۔ جب بھن جائیں تو ہری مرچیں ڈال دیں۔ پھر پسی ہوئی مونگ پھلی یا پسا ہوا بادام ڈال کر بھونیں۔ املی کا پانی ڈالئے اور ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔ 

مزیدار سالن تیار ہے۔

مغز کے کباب

اشیاء

مغز:4 عدد

 ہری مرچ موٹی: 10 عدد

 انڈے: 2 عدد

گھی: ایک پاؤ

 ادرک (پسی ہوئی): ایک چائے کا چمچہ

 لہسن (پسی ہوئی: ایک چائے کا چمچہ

 ڈبل روٹی کا چورا: 2 چائے کے چمچے

 نمک:حسب ذائقہ

ترکیب:

چاروں مغز پانی میں دس منٹ تک ابال لیں۔ یہ خیال کریں کہ مغز ثابت رہیں ٹوٹے نہیں اب آپ ہر مغز کے چار ٹکڑے کر کے مصالحہ اور نمک لگا لیں۔ اب ڈبل روٹی کے چورے سے مغز کو لپیٹ لیں۔

کڑاہی میں گھی گرم کریں پھر پھینٹے ہوئے انڈے میں مغز کو ڈبو کر گھی میں فرائی کر لیں۔ 

بادامی رنگ ہونے پر اتار لیں اور گرم گرم نوش فرمائیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -