بیوٹی ٹپس
چکنی جلد کی حفاظت!
چکنی جلد کی حفاظت ضروری ہے، اس میں تھوڑی سی محنت شامل ہے، اس لئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،صبح بیدار ہوتے ہی ٹشو پیپر کے ذریعے اپنی جلد کی مکمل صفائی کریں،اگر ٹشو پیپر پر چکنائی موجود ہو توا س کا مطلب واضح ہے کہ آپ کی جلد چکنی ہے اور چکنی جلد کی حفاظت کے لئے بادام کے تیل میں دوقطرے لیموں نچوڑ کر جلد پر لگائیں، اس سے جلد پر خون کا دورہ شروع ہوجائے گا۔
اگر جلد میں کچھ نیم خوابیدہ خلیات ہیں تو وہ متحرک اور فعال ہوجائیں گے، اس لئے آپ اس شدید گرمی میں جب باہر نکلیں تو سن بلاک اور سن اسکرین کریم یا لوشن کا استعمال ضرور کریں اور گھر واپس آتے ہی اچھے کلینزنگ لوشن سے چہرہ صاف کرنے کے بعد دھو لیں تاکہ چہرے کو مطلوبہ مقدار میں آکسیجن مل جائے۔ایک چمچ شہد، آدھا چمچ لیموں کا رس ملاکر چہرے پر لگائیں، پندرہ یا بیس منٹ کے بعد چہرے کو منرل واٹر یا ابلے ہوئے پانی سے دھو لیں،شہد اور لیموں کے عناصر جلد کی چکنائی کو زائل کر دیں گے۔