اقبال ٹاؤن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،اہل علاقہ کا جینا محال

  اقبال ٹاؤن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،اہل علاقہ کا جینا محال

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) لاہور میں بالعموم اور  اقبال ٹاؤن میں بالخصوص غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے رہائشوں کا جینا محال کر دیا۔ مہران بلاک، نشتر بلاک، کامران بلاک میں پانچ پانچ، چھ چھ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی، کامران بلاک، مہران بلاک کے رہائشوں نے اپنا بجلی کا فیڈر صنعتی علاقے سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ پروفیسرعبد الرحیم نے روزنامہ پاکستان کو بتایا، لیسکو ہمارے ساتھ (کے الیکٹرک) جیسا سلوک کر رہا ہے۔ آندھی اور بارش ابھی قصور میں ہوتی ہے ہماری بجلی پہلے چلی جاتی ہے پورے ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی تھی مگر ہمار ے بجلی کے فیڈرپر ابھی دو سے تین گھنٹے روزانہ لوڈشیڈنگ چل رہی ہے،مقبول احمد نے بتایا گزشتہ ایک ہفتے سے غیر اعلانیہ کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، سید معصوم عباسی نے کہا پروفیسر رحیم الدین کے فیڈر صنعتی علاقے سے نکال کر رہائشی علاقے کے فیڈر ڈالنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ چوہدری صدیق نے کہا مون سون کے دنوں میں لوڈشیڈنگ عذاب سے کم نہیں، کاچھو پورہ، شاد باغ کے رہائشی ملک خالد نے کہا کہ ہمارے علاقے میں ابھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ چوہدری ارشا دنے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نوٹس لیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -