ضلعی انتظامیہ کا انسداد پولیو مہم کی کڑی مانیٹرنگ کا فیصلہ: غفلت برداشت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر 

    ضلعی انتظامیہ کا انسداد پولیو مہم کی کڑی مانیٹرنگ کا فیصلہ: غفلت برداشت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، پولیو ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں،علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 49 لکھو ڈیر، یو سی 16 چائنہ سکیم، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 76 طارق روڈ گڑھی شاہو، یو سی 127 اور اے سی مرضیہ سلیم نے  ڈی ایچ اے فیز 05 بلاک 5 کے دورے کئے اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس میں  پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا. افسران نے ٹاؤنز کی سطح پر پولیو کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کو بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے آج تیسرے روز بھی پولیو کو پورے زورو شور سے جاری رکھنے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ریفیوزل اور مسڈ کیسز پر  فوکس کیا جائے. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے افسران کو پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو سخت مانیٹر کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی