نئی نسل ترقی کیلئے جدید علوم سے آگاہی حاصل کرے،عرفان صدیق
لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف راوی ٹاؤن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ممبر مارکیٹ کمیٹی عرفان صدیق نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی اور دنیا بھر کے جدید علوم کا حصول نسل نو کیلئے انتہائی ضروری ہے، ملک بھر کی جامعات میں ترجمے کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم کا آغاز ملک میں اسلامی اقدار کو فروغ دینے کا موجب ثابت ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وجود دو قومی نظریہ اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں لایا گیا۔ اسلام کے نام پر بننے والے ریاست میں اسلامی مشرقی اقدار کا تحفظ اور فروغ قائداعظم کا وژن اور علامہ اقبال کا خواب ہے جسے عمران خان عملی تعبیر دیں گے۔