قائد اعظم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے،ابراہیم نقشبندی

  قائد اعظم ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے،ابراہیم نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) ممتاز روحانی شخصیت  اور  الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے مرکزی سرپرست  پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ایک کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ ملک معاشی طور پر مضبوط اور اسلامی اصولوں پر ایک کامیاب اور خودمختار ملک بنے اس کے لیے ہمیں قرار دادمقاصد اور دیگر اسلامی اصولوں کو سامنے رکھنا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ؒکی خواہش پر علامہ شبیر احمد عثمانی کے ہاتھوں آزادی کا پرچم لہرانے سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ قائد اعظم اس ملک کو ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔