کریم بلاک کمرشل مارکیٹ کے گٹربند، گند اپانی دکانوں میں داخل 

  کریم بلاک کمرشل مارکیٹ کے گٹربند، گند اپانی دکانوں میں داخل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سروے رپورٹ میاں اشفاق انجم تصاویر ایوب بشیر)کریم بلاک کمرشل مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کی دوکانوں میں بارش کا پانی داخل؎، 5ماہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو ا، رہی سہی کسر بارشوں نے پوری کر دی ہے،مارکیٹ کے گٹر بند ہیں،کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کمرشل مارکیٹ کے ڈاکٹر عبدالغفار، سلیم فیبرک کے میاں محمد سلیم، تاجر رہنما وقار احمد، نوید احمد، سمیع خان، رب نواز، سلمان احمد، ذوالفقار احمد نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پانی کے باعث گاہک مارکیٹ میں آنے سے خوف محسوس کرنے لگے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا تعلق ہمارے انتخابی حلقے سے ہے اس کے باوجود کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا۔ پانی کی نکاسی کا مستقل حل نکالا جائے، تاجروں نے کہا وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید مارکیٹ کا خود دورہ کر کے ہماری حالت زار کا جائزہ لیں اور ہمارے کاروبار تباہ ہونے سے بچائیں، 8دن سے بارش کا پانی ابھی بھی کھڑا ہے گٹر ابل رہے ہیں بدبو کی وجہ سے خواتین مارکیٹ آنا بند ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالغفار احمد نے بتایا واسا کو بار بار شکایات درج کراتے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہوتی،میاں محمود الرشید سے درخواست کرتے ہیں اپنے ووٹرز کا حال پوچھیں ہمارے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔ وقار احمد نے کہا بارش ہونے کے 8دن بعد تک ہماری دوکانوں کے سامنے پانی کھڑا رہتا ہے واسا والے کوئی بات نہیں سنتے۔ میاں سلیم احمد نے کہا نیا سال ہمارے لیے نحوست کے سائے لے کر آیا ہے پہلے کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا شکار رہے اب بارشوں کا پانی تباہ کر رہا ہے، سمیع خان نے کہا وفاقی وزیر شفقت محمود الیکشن کے بعد آئے ہی نہیں، رب نوازنے کہا کریم بلاک علامہ بلاک مارکیٹ کا کوئی والی وارث نہیں۔ ذولفقار احمد نے مطالبہ کیا کہ کمرشل مارکیٹ کا گٹر سسٹم نیا ڈالا جائے۔ نوید احمد نے کہا عمران خان کی حکومت سے جتنی امیدیں تھیں مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔ سلمان احمد نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔