پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے التواء کی اپیل سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کوارسال

  پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے التواء کی اپیل سیکرٹری پنجاب پبلک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے التواء کی اپیل سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے امتحانات لیے جائیں۔یہ امتحانات ملتوی کروانے کے لئے دئر درخواست سنگل بنچ نے خارج کر دی تھی جس کے خلاف یہ انٹرا کوارٹ اپیل دائر کی گئی۔اپیل کنندہ کا موقف تھا کہ کورنا کی وجہ سے تمام کوچنگ سنٹرز, لائبریریز،  اکیڈیمیز سب بند ہیں،امیدواروں کے لئے تیاری کرنا ناممکن ہے۔ادوسرے شہروں سے امتحان دینے کے لئے لاہور آنے والے طلباء کو رہائش کے مسائل کا سامنا  ہو سکتا ہے۔ہر سال پی پی ایس سی یہ امتحانات دسمبر میں لیتا ہے،اس بار یہ امتحانات مقررہ وقت سے پہلے لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ مقررہ وقت سے پہلے ہونے والے انتخابات کو کینسل کرنے کا حکم دیا جائے۔
اپیل ارسال

مزید :

صفحہ آخر -