بنچ کی عدم د ستیابی، منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی معطل
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں میاں شہباز شریف کی منی لانڈنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی، عدالت عالیہ نے اس کیس میں میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے،گزشتہ تاریخ سماعت پرجسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بنچ نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کر لی تھی،اس درخواست کی سماعت کے لئے 17اگست کی تاریخ مقرر تھی تاہم بنچ کی عدم د ستیابی کے باعث گزشتہ روز سماعت نہیں ہو سکی جس پر میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں ازخود غیر معینہ مدت تک توسیع ہو گئی۔
منی لانڈرنگ کیس