ہلال احمر بلڈنگ کی رجسٹری منسوخ کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ہلال احمر سوسائٹی کی بلڈنگ کی رجسٹری منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ کو نوٹس جاری کر کے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا،جسٹس چودھری محمد اقبال نے ہلال احمر پنجاب کی درخواست پر سماعت کی،درخواسست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے 1978ء میں بلڈنگ ملکیتی حقوق پر ہلال احمر کے حوالے کی تھی، اب سب رجسٹرار لاہور نے درخواستگزار کو عمارت کا نیا بیع نامہ تحریر کرنے کا نوٹس دیا ہے، نوٹس میں ہلال احمر کی ملکیتی عمارت کو دوبارہ سے نئے ڈی سی ریٹ کے مطابق رجسٹرڈ کروانے کا کہا گیا ہے، عرجسٹریشن ایکٹ 1908ء کی دفعہ 17 کی ذیلی دفعہ 2 اور سیکشن 90 کے تحت متعلقہ بلڈنگ کو رجسٹریشن سے استثنی حاصل ہے، سب رجسٹرار لاہور کا نئی رجسٹریشن کیلئے بھجوایا گیا نوٹس غیر قانونی و غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
جواب طلب