پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی، ملزم سلیم حنیف،محمد حفیظ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار خصوصی)احتساب عدالت میں پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت، عدالت نے ملزمان سلیم حنیف اور محمد حفیظ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 25 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان میں ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالتی حکم پر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے کیس پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹرکے مطابقملزم وں نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹاانہوں نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے متعدد لوگوں کو فارم بھی فروخت کئے۔
ریمانڈ میں توسیع