سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100انڈیکس 168پوائنٹس کم ہو گیا، ڈالر 15پیسے سستا، سونا 400روپے تولہ مہنگا 

  سٹاک مارکیٹ میں مندی، 100انڈیکس 168پوائنٹس کم ہو گیا، ڈالر 15پیسے سستا، سونا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ملا جلا رجحان رہا،کے ایس ای 100انڈیکس168پوائنٹس کم ہو گیا تاہم مارکیٹ کے سرمایے میں 17ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 52فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40407پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس 39942پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا،فوڈز،پیٹرولیم،گیس،اسٹیل اور توانائی کے شعبے میں خریداری کے سبب انڈیکس 40100پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 168.24پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 40290.74پوائنٹس سے کم ہو کر40122.50پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 152.98پوائنٹس کی کمی سے 17538.41پوائنٹس سے گھٹ کر 17385.43پوائنٹس پر آگیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28134.26پوائنٹس سے بڑھ کر 28199.20پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ کے سرمایے میں 17ارب16کروڑ15لاکھ9ہزار827روپے کا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب34ارب 56کروڑ39لاکھ 47ہزار995روپے سے بڑھ کر 74کھرب51ارب 72کروڑ54لاکھ 57ہزار822روپے ہو گیا۔پیر کو مارکیٹ میں 22ارب روپے مالیت کے 52کروڑ26لاکھ 52ہزار حص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو 19ارب روپے مالیت کے 55کروڑ61لاکھ 46ہزار حصص کے سودے ہوئے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 406کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے 210کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،173میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کا۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیرکو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168روپے سے بڑھ کر168.10روپے اور قیمت فروخت168.20روپے سے بڑھ کر168.35روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت168.40روپے سے بڑھ کر168.50روپے ہو گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کے رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50روپے سے کم ہو کر197.30روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے کم ہو کر199.30روپے پر آ گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے سے بڑھ کر218.50روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر220.50روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8ڈالر کے اضافے سے1953ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کے اضافے سے 1لاکھ19ہزار400روپے ہو گئی جبکہ343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ2ہزار23روپے ہو گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -