حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار کو ایس او پیز کے تحت زائرین کیلئے کھول دیا گیا 

حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار کو ایس او پیز کے تحت زائرین کیلئے کھول دیا گیا 

  

    سیہون(آئی این پی)  سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا، درگاہ میں ایس او پیز کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کو ایس او پیز کے تحت زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر 80 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ درگاہ میں بغیر ماسک کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ہر8 گھنٹے بعد درگاہ کو دھویا جائے گا جبکہ وہاں میڈیکل کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہے۔ درگاہ کے داخلی دروازے پر 6 واک تھرو سینی ٹائزر گیٹ بھی نصب کردیے گئے ہیں، علاوہ ازیں دھمال میں صرف 25 افراد شریک ہو سکیں گے۔

 شہبازقلندر 

مزید :

صفحہ آخر -