اوچ شریف،پولیس نے  10سالہ بچی سے 40سالہ  شخص کی شادی ناکام بنا دی

 اوچ شریف،پولیس نے  10سالہ بچی سے 40سالہ  شخص کی شادی ناکام بنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس نے اوچ شریف میں 10 سالہ لڑکی سے عمر رسیدہ رشتہ دار کی شادی ناکام بنادی۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے موضع رام کلی کے علاقے میں پولیس نے کمسن لڑکی 40 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنادی۔
بڑی عمر کے شخص نے 10 سالہ بچی کی زبردستی شادی کروائی جارہی تھی، شادی کی ویڈیو میں بچی کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے کمسنی میں زبردستی شادی کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے دولہے کو حراست میں لیکر شادی کی ناکام بنادی۔ڈی پی او بہاول پور محمد صہیب اشرف کی جانب سے بچی کی زبردستی شادی کروانے والے افراد کے خلاف پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایات کردی گئی ہیں۔
 اوچ شریف

مزید :

صفحہ آخر -