سندھ حکومت کی ٹریکٹر سکیم میں کرپشن، نیب نے تحقیقات شروع کر دیں 

سندھ حکومت کی ٹریکٹر سکیم میں کرپشن، نیب نے تحقیقات شروع کر دیں 

  

 سکھر(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے سندھ حکومت کی ٹریکٹر اسکیم کی مد میں کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں سندھ بینک سے جاری کردہ ٹریکٹرز کے سلسلے میں مستحقین کے ساتھ فراڈ کیا گیا مستحقین کو ٹریکٹر مل ہی نہیں سکے ہیں جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے نیب کی کمیٹی نے تحقیقات کے سلسلے میں سینکڑوں لوگ طلب کر لیے ہیں سکھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کو ٹریکٹرز نہ ملنے کا انکشاف ہونے کے بعد ان سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق سادہ لوگ بنا ٹریکٹر حاصل کیے پیشیاں بھگتنے پر مجبور ہیں متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی ٹریکٹر لینے کی درخواست ہی نہیں دی تھی ان کے ساتھ فراڈ ہوا ہے  اس لیے انھیں انصاف فراہم کیا جائے۔ سندھ بینک سے ٹریکٹرز مستحق افراد کے نام پر جاری کرائے گئے تھے 

ٹریکٹر سکیم تحقیقات 

مزید :

صفحہ آخر -