سینیٹ فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کاجسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ 

    سینیٹ فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کاجسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف تحریک ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی)شہر یوں کی جبری گمشدگی کا معاملہ، سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق نے جسٹس(ر) جاوید اقبال کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینٹر مصطفی نواز کھوکھر کی صدار ت میں ہوا،چیئرمن مسنگ پرسنز کمیشن (ر)جسٹس جاوید اقبال شہریوں کی گمشدگی کے معاملے پر طلب کئے جانے کے باوجود سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا آئی جی سندھ تو کمیٹی میں آئے مگر جاوید اقبال نہیں آئے، رجسٹرار نے بتایا  جسٹس (ر) جاوید اقبال اپنی صحت،سابق صدر آصف زرادری کی پیشی اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پرکمیٹی میں پیش نہیں ہوئے، جس پر چیئرمین کمیٹی سینٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا صحت کی وجہ سے جاوید اقبال کا نہ آنا سمجھ میں آتا ہے، آصف زرداری کی پیشی اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے سکیورٹی رسک کا جواز سمجھ میں نہیں آتا، بعدازاں کمیٹی نے جسٹس(ر) جاوید اقبال کیخلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا۔

تحریک استحقاق فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -