مزدا کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 20من چرس برآمد، 2ملزمان گرفتار

  مزدا کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 20من چرس برآمد، 2ملزمان گرفتار

  

 جیکب آباد(این این آئی)جیکب آباد کسٹم پولیس کی کارروائی مزدا کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 20من چرس برآمد،دو ملزمان گرفتار 6من چرس غائب کر دی گئی ذرائع تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بائی پاس پر پولیس چوکی عبور کرکے آنے والے مزدا کو کسٹم پولیس نے چیک پوسٹ پر روک لیا اور تلاشی لی مزدا کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 20من اعلی کوالٹی کی چرس بر آمد کرکے دو ملزمان عبداللہ ولد حضور بخش اور امان اللہ ولد خالد حسین کو گرفتار کرلیا ہے کسٹم انچارج انور شاہ کے مطابق مزدا کوئٹہ سے سکھر منشیات اسمگل کی جا رہی تھی جو ناکام بنائی ہے دو ڈرائیور گرفتار کئے ہیں واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق کسٹم پولیس نے چھ من چرس غائب کرکے کاروائی میں صرف 14من دکھائی گئی ہے اس کے علاوہ چند روز قبل کسٹم پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں ایک درجن سے زائد گاڑیاں تحویل میں لی تھی جن میں سے بااثرو ں کی سفارش پر کئی گاڑیاں چھوڑ کر کاروائی میں صرف چار دکھائی گئیں۔

منشیات برآمد

مزید :

صفحہ آخر -