ن لیگ لاہور کے 5 سینئر نائب صدر اور ایک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا اعلان

ن لیگ لاہور کے 5 سینئر نائب صدر اور ایک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا اعلان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد 5نئے سینئر نائب صدور اور ایک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی حلقوں کے صدور و سیکرٹریز کے لئے  20اگست سے 31اگست تک فارم جمع کئے جائیں گے اور تنظیم سازی کا یہ عمل25ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک نے لاہور نصیرآباد مسلم لیگ(ن)کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اعلان کے مطابق سیف الملوک کھوکھر، غزالی سلیم بٹ، کرنل رمبشر جاوید، مہر اشتیاق سینئر نائب صدر،ملک وحید کو پارٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سید توصیف شاہ کو قائمقام جنرل سیکرٹری بنادیاگیاہے۔ پرویزملک نے مزید کہا پارٹی بورڈ عہدے کیلئے اہل لوگوں کے انٹرویو کئے جائیں گے۔جس کارکن کو ٹکٹ دیدیاجائے گا تو وہ جیت جائیگا۔ڈویژنل اور ضلعی سطح پر پارٹی کی سیٹوں کو مکمل کیاگیاہے۔

تنظیم سازی

مزید :

صفحہ آخر -