عمران خان ملک گیر تبدیلی کی طرف گامزن،عبدالعلیم خان
لاہور(نمائندہ خصوصی، لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں ملک گیر تبدیلی کی طرف گامزن ہیں اُن کے انقلابی اور دور رس نتائج کے حامل اقدامات سے نئے پاکستان کی تعمیر ہونے جا رہی ہے اور گزشتہ2برسوں میں اڑھائی ہزار روپے کی بچت اُن کی حکمت عملی،سیاسی بصیرت اور قابلیت ثابت کرنے کے لئے کافی ہے اپنے ٹوئٹ میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ریکوڈک،کار کے اور جی آئی ڈی سی کے بڑے منصوبوں میں بھاری بچت کی ہے جبکہ آئی پی پی اور نجی کمپنیوں سے کم قیمت کے نئے معاہدے بھی عمران خان کے اصل ویژن کا عکاس ہیں جو قومی خزانے کی ایک ایک پائی سوچ سمجھ کر خرچ کر رہے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ گیس سرچارج کیس میں کامیابی سے نجی کمپنیوں سے 400ارب روپے کی وصولی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ قومی ترسیلات زر میں اضافہ خوش آئند ہے جس سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ کورونا بحران کے باوجود سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور تین مہینوں میں 13ہزار پوائنٹس کا اضافہ موجودہ حکومت کی کامیابی ظاہر کرتا ہے اسی طرح بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی طرف سے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم قرار دیا جانا بڑا بریک تھرو ہے انہوں نے کہا کہ دیوالیہ ہونے کے نزدیک ملکی معیشت کو نئے سرے سے استوارکرنا عمران خان اور اُن کی ٹیم کا کریڈٹ ہے۔
عبدالعلیم خان