واضح ہوتا ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، نفیسہ شاہ

  واضح ہوتا ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، نفیسہ شاہ

  

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان  پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ  نے سابق آصف زرداری کی پیشی کے دوران پارٹی رہنماں کو داخلے کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ وہ اتنی خوفزدہ کیوں ہے؟ پارٹی  رہنماوں کے آگے رکاوٹیں پیدا کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،احتساب عدالت میں  سابق آصف زرداری کی پیشی کے دوران پارٹی رہنماں کو داخلے کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر پارٹی کا ردعمل دیتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ  پارٹی  قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پہنچنا پارٹی رہنماوں بنیادی حق ہے، طاقت کے زور پر یہ حق نہیں چھینا جا سکتا، عدالت میں داخلے سے روکنا غیر قانونی عمل ہے، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی  قانون کسی عام شخص کو بھی عدالت میں داخلے سے روک نہیں سکتاارکان پارلیمنٹ سے انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر رکاوٹیں پیدا کرنے کا معاملہ پارلیمان میں اٹھائیں گے،  نفیسہ شاہ نے کہا کہ امید ہے احتساب عدالت  رکاوٹیں پیدا کرنے کی صورتحال کا نوٹس لے گی۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -