تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں،پرویزالٰہی 

تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں،پرویزالٰہی 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین اور شہزاد احمد بھی موجود تھے۔چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کے دوران کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں کورونا کی وجہ سے کافی عرصہ سے بند ہیں، حکومت 15 ستمبر کو تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔  طلبہ و طالبات ملک کا مستقبل ہیں لہٰذا کسی قسم کا کوئی رسک نہ لیا جائے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کو پاکستان کی جانب سے سول اعزاز تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ واشنگٹن میں  طاہر جاوید سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ان کی کاوشوں کو پاکستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی ملک و قوم کیلئے خدمات قابل دید ہیں جو وطن سے محبت کا اظہار ہے، تارکین وطن بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر ہیں، دنیا بھر میں سیاسی اور معاشی کردار ادا کرنے والے اوورسیز پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ حکومت پاکستان کی طرف سے طاہر جاوید کی ملک سے محبت اور خدمات کے صلے میں تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

چودھری پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -