علماء کرام انتشارپھیلانے والے عناصر سے لاتعلقی کا اظہار کریں، نورالحق قادری

  علماء کرام انتشارپھیلانے والے عناصر سے لاتعلقی کا اظہار کریں، نورالحق ...

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں میں کورونا کی وبا سے بچنے کے لیے ایس اوپیز پر عمل کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ علما انتشار پھیلانے والوں سے لاتعلقی کااظہار کریں۔محرم الحرام کے تناظر میں وزیر مذہبی امورپیرنورالحق قادری کی زیر صدارت علمائے کرام اوردیگرمحکموں کا مشاورتی اجلاس وزارت مذہبی امور میں منعقدہوا۔مشاورتی اجلاس میں وزارت داخلہ، وزارت صحت، ضلعی انتظامیہ، این سی او سی سمیت نمائندہ علمائے کرام و دیگر نے شرکت کی اور محرم الحرام کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر اور مسلکی رواداری کے فروغ کے لیے مشترکہ اعلامیے پراتفاق کیا۔وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کرسنایا۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکراپنے درمیان محبت، رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا قائم کر نے کی کوشش خلوص دل سے کریں گے۔اعلامیے میں کہا کہ مسلکی تنازعات کو باہمی مشاورت، افہام و تفیہم اور سنجیدہ مکالمے کیاصولوں کی روشنی میں طے کریں گے اورعوامی پلیٹ فارم سے اپنے مخالفین کے خلاف طعن وتشنیع سے مکمل اجتناب کیا جائے گا۔پیرنورالحق قادری نے کہا کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے محرم الحرام میں ایس او پیزپر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

پیرنورالحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -