پاکستا ن اور آسٹر یلیا کے درمیان درستانہ تعلقات ہیں،پرویز خٹک

پاکستا ن اور آسٹر یلیا کے درمیان درستانہ تعلقات ہیں،پرویز خٹک

  

اسلام آباد (آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک سے آسٹریلوی ہم منصب لنڈارینالڈز سی ایس ایس نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کے روز آسٹر یلوی  وزیر دفا ع لنڈ ا رینا لڈز سی ایس سی نے اسلام آباد میں وفا قی وزیر دفا ع پر ویز خٹک سے ملا قا ت کی۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستا ن اور آسٹر یلیا میں دو طر فہ با ہمی تعلقا ت بہت دوستانہ ہیں اور پاکستان آسٹریلیا کے سا تھ گہری  وابستگی رکھتا ہے۔ دونو ں وزراء نے مو جو د دو طرفہ با ہمی تعلقا ت کے فروغ اور مضبو طی پر زور دیا۔وفا قی وزیر نے کہا کہ پاکستان نہ صر ف علا قا ئی اور بین الا قوامی امن کا خواہاں ہے بلکہ اس سلسلہ میں اٹھا نے جانیو الے اقداما ت کا بھی خیر مقد م کر تا ہے۔

پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -