عامر روڈ کی مین سڑک کھنڈر میں تبدیل،اہل علاقہ مشکلات کا شکار

عامر روڈ کی مین سڑک کھنڈر میں تبدیل،اہل علاقہ مشکلات کا شکار

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) عامر روڈ شاد باغ کی 20کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی خوبصورت سڑک کو پی ٹی سی ایل کے ٹھیکیداروں نے کھود کر کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج۔ ڈپٹی کمشنر اور اینٹی کرپشن لاہور کو سیکرٹری انجمن تاجران عامر روڈ کی طرف سے دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی سڑک کو پی ٹی سی ایل کے ٹھیکیداروں کی جانب سے تباہ کر نے کے باعث ساری سڑکوں سے پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ نئی سڑک کو توڑنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ مزیدکہا گیا ہے ہمیں شک ہے میٹرو پولیٹن کے اہلکاروں نے پی ٹی سی ایل کے ذمہ داروں سے نذرانہ لے کر گڑھے کھودنے کی اجازت دی ہے تحقیقات کرائی جائے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -