لڑ کر مرنے والا بند ہوں، نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا‘ حنیف عباسی

لڑ کر مرنے والا بند ہوں، نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا‘ حنیف عباسی

  

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مجھ سے جو20 سوالات کئے گئے ہیں اس میں کسی جگہ کرپشن نظر نہیں آتی ایسے لگتا ہے کہ سوال کسی نے کان پکڑ کر بنوائے ہوں نیب میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہاکہ لڑ کر مرنے والا بند ہوں نواز شریف کا ساتھ چھوڑوں گا اور نہ پارٹی چھوڑوں گا ہر چیز کا سامنا کروں گا مجھے کہا گیا پارٹی چھوڑ دو ابھی چلے جاؤ جب میں مدینہ شریف میں بیٹھا تھا وہاں پیغام آیا کہ ملک میں نہ آنا میرے بچوں کے لئے زمین تنگ کر دی گئی ہے میری دوائی کو منشیات بنا دیا گیا پیٹ پر پتھر باندھے گئے لیکن ہمت نہیں ہاریں گے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے نیب کے پاس ایک ہی حربہ انتقام ہے انہوں نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ بتاؤکرپشن کہاں کی گئی؟ مجھے ایک پرفارمہ دیدیا گیا،اثاثوں کا پرفارمہ دیا جائے گا مجھے 27 اگست کو دوبارہ بلایا گیا ہے مجھے دس بار بلائیں گے میں آؤں گا انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھ رہے ہیں ڈی ڈی ایس سی، اے بی ایس کیا ہے؟کہتے ہیں آپ نے حکومت کا بندہ کیوں لیا ساڑھے چھ لاکھ کا بندہ کیوں نہیں لیا کسی افسر نے غلط کام نہیں سب نے اچھا کام کیا اس طرح کا رویہ رہا تو اس ملک میں کوئی شخص کام نہیں کرے گا ا نہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو شراب کیس میں بلانا دھوکہ ہے مدینہ کی ریاست میں شراب کا لائسنس دیا گیا اللہ ان سے پوچھے گا جس شخص نے مجھے انتخابات سے باہر نکلوایا اس شیخ رشید کو پیغام ہے ہم تیرے پیچھے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ظلم کی انتہا ہوئی،پچیس سال کے لئے سزا دی گئی۔

حنیف عباسی 

مزید :

صفحہ آخر -