سابق صدر اور وزراء کو عدالتوں میں طلب کرنا مذاق ہے،شیری رحمان

سابق صدر اور وزراء کو عدالتوں میں طلب کرنا مذاق ہے،شیری رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر نائب شیری رحمان نے کہا ہے کہ سوائے نیب کے کوئی اورراج نہیں کررہاہے، وکلاء کو بھی احتساب عدالت میں جانے سے روکا گیا ہے،حکومت کی جانب سے خواہ مخواہ کی پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وکیلوں کو بھی احتساب عدالت جانے سے روکا،ہم نے ساری زندگی ان چیزوں کا سامنا کیا،یہ کچھ بھی نہیں۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ بہت مشکل سے پیدل نیب کورٹ تک پہنچا ہوں،پولیس اور انتظامیہ نے کافی فاصلے پر روک لیا تھا،آصف زرداری نے ہمیشہ آئین، قانون اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر اور وزرائے اعظم کو ایسے عدالتوں میں طلب کرنا مذاق ہے۔ کورونا کی صورتحال میں آصف زرداری کو بلایا گیا، سپریم کورٹ کے سعد رفیق کیس میں ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آخری ورکر تک پیپلزپارٹی میدان میں کھڑی رہے گی۔
شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -