جنہیں آدھا ملین ووٹ نہیں ملے وہ ملین مارچ کریں گے؟،بابر اعوان
اسلام آباد (این این آئی) مشیربرائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈالنے والا کوئی اور نہیں وزیراعظم عمران خان ہے،ایک وزیراعظم وہ تھا جو مودی کو اپنے گھر لایا اور اماں کیلئے ساڑیاں تحفے میں دیں،عمران خان سے ٹرپل پلس این آر او مانگا جا رہا ہے،جنہیں آدھا ملین ووٹ نہیں ملے وہ ملین مارچ کہاں سے کریں گے، جمہوریت مستحکم ہے،5 سال پورے کریں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلی دفعہ ایسے شخص کی حکمرانی ہے جس سے چھوٹے نہیں بڑے مافیا ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے دنیا میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی،کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے تبدیلی انہیں بتانا چاہتا ہوں یہاں ہے تبدیلی۔ انہوں نے کہاکہ اے پی سی نا پہلے کامیاب ہوئی نہ اب ہو گی،اپوزیشن کا ایجنڈا چور دروزاے سے کرسی ہے۔
بابر اعوان