مفرور سابق ہسپانوی بادشاہ کی ابوظہبی میں موجودگی کا انکشاف

مفرور سابق ہسپانوی بادشاہ کی ابوظہبی میں موجودگی کا انکشاف

  

  ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین سے فرار ہونے والے سابق ہسپانوی بادشاہ جوان کارلوس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 3 اگست سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں۔خبررسں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ابوظہبی میں ایک شاہی خاندان کے ترجمان نے بتایا کہ 82 سالہ سابق ہسپانوی بادشاہ ابوظہبی میں ہے۔واضح رہے کہ جان کارلوس نے 3 اگست کو کہا تھا کہ وہ اپنی سابقہ نجی زندگی کے متنازع پہلو سامنے آنے کے بعد اسپین سے چلے جائیں گے لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کہاں جارہے ہیں۔

 انکشاف

مزید :

صفحہ آخر -