مزارات اور مدارس دینیہ کا تحفظ کیا جائے گا،عرفان شاہ مشہدی

 مزارات اور مدارس دینیہ کا تحفظ کیا جائے گا،عرفان شاہ مشہدی

  

لاہور(پ ر) ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ مزارات اور مدارس دینیہ کا تحفظ کیا جائے گا اور ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،الیکشن میں سیاسی حمایت نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، ہم سجادہ نشین تونسہ شریف کے ساتھ انتقامی کارروائی کی مزمت کرتے ہیں اور جامعہ محمودیہ اور اس کے نام حبہ کی گئی سینکڑوں کنال اراضی پر اوقاف کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں سرکاری محکموں کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے یاد رکھیں اقتدار آنی جانی چیز ہے، ترجمان غلامان پیر پٹھان سید رشید احمد شاہ نے کہا کہ خواجہ نصرالمحمود تونسوی اور انکے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اورصوبائی محکموں کے ذریعے انکی املاک پر قبضے کو مسترد کرتے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -