شعبہ توانائی کے تمام مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں: عمر ایوب 

شعبہ توانائی کے تمام مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں: عمر ایوب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرتوانائی و پٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ توانائی سیکٹر میں تمام مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے پاور سیکٹر پر کوئی توجہ نہیں دی پاور سیکٹر میں اصلاحات کیلئے 3ہفتے درکار ہیں، اصلاحات سے گردشی قرضے کم کرنے میں مدد ملے گی، پیر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی شہزاد وسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے توانائی کے شعبے پر توجہ نہیں دی جس سے آج ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے قابل تجدید اور متبادل ذرائع سے توانائی کو مستقبل میں فروغ دینا چاہتے ہیں۔ 1994،2000اور 2006کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ نئے معاہدوں سے ملک میں صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ 2030تک 70فیصد توانائی پیداوار اپنے ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف ہے اور ہم یہ ہدف حاصل کر لیں گے۔
عمر ایوب

مزید :

صفحہ آخر -