خیبرپختونخوا حکومت کا تعمیراتی صنعت پر ٹیکسز میں کمی کا اعلان

        خیبرپختونخوا حکومت کا تعمیراتی صنعت پر ٹیکسز میں کمی کا اعلان

  

پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے کیلئے انقلابی اقدامات اْٹھاتے ہوئے اراضی کی خرید وفروخت و منتقلی پر لاگو ٹیکسوں میں اسی فیصد کمی کردی ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو سید ظفر علی شاہ نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سے قبل چار الگ طرح کے ٹیکسز ہوتے تھے جبکہ کل ملاکر چھ فیصد جمع کرانا پڑتا جبکہ حکومت نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپٹل ویلیو ٹیکس،رجسٹریشن فیس،لوگل گورنمنٹ ٹیکس سمیت اسٹمپ ڈیوٹی کو ختم کرکے ایک طرح کا ٹیکس نافذ کیا ہے جوکہ چھ فیصد سے کم ہوکر دو فیصد ہوگیا ہے قان کے مطابق ٹیکس میں اسی فیصد کمی کی گئی ہے تاکہ تعمیراتی صنعت اور اس سے جْڑی دیگر صنعتوں کو فروغ دیا جاسکے اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوایس ایم بی آر نے مزید کہا کہ جہاں ایک لاکھ پر چھ ہزار ٹیکس لیا جاتا تھا وہ اب صرف دو ہزار ہوجائے گا جس کے باعث مکان خریدنا آسان ہوجائے گا جبکہ سرمایہ کاری کرنے والے افراد اور ہاؤسنگ سوسائٹی سے وابستہ طبقے کیلئے بھی کام میں آسانی پیدا ہوگی۔

ٹیکس میں کمی 

مزید :

صفحہ آخر -