شریف خاندان اور نواز لیگ میں کوئی گروپ بندی نہیں،رانا تنویر

   شریف خاندان اور نواز لیگ میں کوئی گروپ بندی نہیں،رانا تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور نواز لیگ میں کسی قسم کی کوئی گروپ بندی نہ ہے مریم نواز سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقاتیں کسی ایجنڈے کا حصہ نہیں بلکہ ان سے اظہار یک جہتی کیلئے ہیں تمام فیصلے پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کررہے ہیں جس پر کسی کو کوئی اختلاف نہ ہے، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ایجنڈہ تیار کیا جارہا ہے جس کیلئے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا جارہا ہے جس میں اے پی سی کا ایجنڈہ طے کیا جائے گا، اپوزیشن حکومت کو اب ٹف ٹائم دینے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی طے کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع مسلم لیگ(ن)لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمداشرف رسول سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور، مسلم لیگ رہنما محمود اختر گورائیہ و دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر جو ان کے ساتھ سلوک کیا گیا اس پر تمام سیاسی جماعتوں نے مذمت کرنے کے ساتھ مریم نواز کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاد چوہدری اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے شریف خاندان اور نواز لیگ میں اختلافات کی جھوٹی افواہیں پھیلا رہا ہے جس میں کسی قسم کی کوئی حقیقت یا صداقت نہ ہے شریف خاندان پوری طرح متحد اور ہر بات پر متفق ہے۔  
رانا تنویر حسین

مزید :

صفحہ آخر -