پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کا انچارج زخمی 

  پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کا انچارج زخمی 

  

پشین(آئی این پی) بلوچستان کے علاقے پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر یونین کونسل انچارج زخمی ہوگیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شیخ عبداللہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر آرہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ بعد ازاں مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفرکردیا گیا۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ 

پولیو ورکر زخمی

مزید :

صفحہ آخر -