بینک ایسوسی ایشن کی کنسٹرکشن فنانس کی ترقی کی حمایت

   بینک ایسوسی ایشن کی کنسٹرکشن فنانس کی ترقی کی حمایت

  

کراچی (پ ر)پاکستان بینک ایسوسی ایشن(پی بی اے) اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن فنانس کے شعبے کا اقتصادی ترقی کے دوسرے شعبوں میں رابطوں کی وجہ سے مجموعی معاشی نمو میں ایک اہم حصہ ہے۔ تاہم محدود سرگرمیوں کی بدولت ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن فنانس کا جی ڈی پی میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے جو خطے اور دوسرے ملکوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے پی بی اے ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن فنانس  کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت اورا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مثبت اقدامات کا خیرمقدم کرتی ہے۔ان اقدامات میں کم شرح سود، رہن شدہ جائیدار کی نیلامی سے متعلق موثر قوانین اور تعمیرات کے شعبے کو صنعت کا درجہ دیا جانا شامل ہے۔ چند ایسے مسائل ہیں جن کے حل کیلئے کام ہو رہا ہے۔ پی بی اے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ  اراکین بینکوں کیلئے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ  مستقبل میں قرضے جاری کرنے کیلئے درپیش خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے پی بی اے  ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن فنانس کی ترقی کی حمایت کرتی ہے اور اپنے اراکین بینکوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ  اسے محفوظ اور بہتر کاروباری موقع کے طور پر دیکھیں 

مزید :

صفحہ آخر -