بلیو ایکس نے آن لائن شاپنگ میں انقلاب برپا کر دیا

  بلیو ایکس نے آن لائن شاپنگ میں انقلاب برپا کر دیا

  

کراچی (پ ر) بلیو ایکس (BluEx) نے  پاکستان میں آرامیکس (Aramex's) کا انقلابی ’شاپ اینڈ شپ(Shop & Ship)‘ متعارف کرا دیا ہے جو دنیا بھر میں پروڈکٹس آپ کی دہلیز پر پہنچاتا ہے۔ جدید ترین ای-کامرس خدمات کی فراہمی کے لیے یہ پروڈکٹ جدید ترین ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھاتا ہے  جبکہ کسٹمرز، اس پروڈکٹ کے ذریعے، دنیا بھر کے 31 ممالک میں مقامی پوسٹل کوڈز استعمال کر سکتے ہیں۔آرمیکس کے ’شاپ اینڈ شپ‘سولوشن تک آسان تر اور بارعایت رسائی فراہم کرنے کی غرض سے میزان بینک، جوپاکستان کا ممتاز اسلامی بینک بھی ہے، پہلا مالی ادارہ ہے جس نے بلیو ایکس کے ساتھ شراکت قائم کی ہے۔اس معاہدے کے تحت ’شاپ اینڈ شپ‘ کے لیے بلیو ایکس میزان بینک کے کسٹمرز کو تاحیات اور بارعایت ممبرشپ پلان پیش کرے گا۔اس ای-کامرس شپمنٹ سولوشن کے لیے میزان بینک کا ماسٹر کارڈ اور ویزا ڈیبٹ کارڈ رکھنے والے کسٹمرز 45 امریکی ڈالرز کی بجائے صرف 5 امریکی ڈالرز ادا کریں گے۔پاکستانی کسٹمرز کے لیے اب، پورے گلوبل ولیج میں سرحد پار ٹرانزیکشن زیادہ محفوظ، تیز تر اور آسان تر ہو جائے گی۔ ’شاپ اینڈ شپ‘ جیسے دستاویز کی بنیاد پر کام کرنے والے قانونی چینل کے ذریعے خریداری کسٹمرز کو اس قابل بنائے گی کہ وہ، رئیل ٹائم ٹریکنگ کے ذریعے،آخری میل  اورحتمی منزل حتی کہ دہلیز پر فراہمی تک،اپنی شپمنٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کر سکیں۔اس تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط کرنے کی خصوصی تقریب کی صدارت  بلیو ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمران بخسا موسی ٰاور ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی عامر بخساموسی ٰ نے مشترکہ طور پر کی جبکہ میزان بینک کے ہیڈ آف اے ڈی سی، شارق مبین بھی  موقع پر موجود تھے۔اس انقلابی کوشش کا پہلا پارٹنر بننے پربلیو ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میزان بینک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا:”ہم نے،سنہ 2011ء میں، اپنے آن لائن بکنگ پورٹل کے ذریعے ای-کامرس لاجسٹکس میں انقلاب برپا کیا تھا۔ اگلے چند برسوں کے دوران، ہم نے، پورے پاکستان میں، انتہائی کارآمد کیش-آن-ڈلیوری نیٹ ورک قائم کیا۔جس طرح ہماری، ضرورت کی مطابق تیار کی گئی خدمات، ہمارے کلائنٹس کی تبدیل ہوتی ہوئی ضروریات کے ساتھ بڑھتی رہیں گی، ہم ہمیشہ اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہم ٹیکنالوجیکل ترقی سے ہم آہنگ رہیں گے۔“

مزید :

صفحہ آخر -