کورنگی: فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کاسامان خاکستر

  کورنگی: فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کاسامان خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقیکورنگی میں فیکٹری میں پیرکی صبح سویرے خوفناک آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، 3فائرٹینڈرز اور3واٹرٹینکرز نے جدوجہدکے بعدآگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے معروف صنعتی علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں دو منزلہ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس حوالے سے ترجمان فائر بریگیڈ نے بتایاکہ اطلاع ملتے ہی ٹیم کو امدادی کاموں کیلئے روانہ کردیا گیا تھا،3فائرٹینڈرز اور3واٹرٹینکرز موقع  پر روانہ کردیئے گئے تھے، فیکٹری کی2 منزلہ عمارت میں پلاسٹک اور گتا موجود تھا۔امدادی کاموں سے متعلق ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ نے بتایاکہ لانڈھی ہائیڈرنٹ پرایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اورواٹرٹینکرزکے زریعے جائے وقوعہ پر پانی فراہم کیاگیا۔ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق تقریبا ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد کورنگی ڈھائی نمبر پر قائم فیکٹری میں آگ پرقابو پا لیا گیا، آگ بجھانے کے عمل میں 3فائرٹینڈرز نے حصہ لیا،آگ کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکسترہوگیا

مزید :

صفحہ آخر -