کرپشن کیس میں مفرور  ملزم جیکب آباد سے گرفتار

کرپشن کیس میں مفرور  ملزم جیکب آباد سے گرفتار

  

سکھر(این این آئی)نیب سکھر نے کرپشن کیس میں مفرور ملزم کو جیکب آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم نے جیکب آباد میں چھاپہ مار کر ملزم ذوالفقار جاکھرانی کو گرفتار کیا،ملزم محکمہ سروسز میں ٹھیکیدار ہے،اس پر ورکس اینڈ محکمہ سروسز میں کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے۔نیب ذرائع کے مطابق کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائیگا جبکہ گرفتار ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کردیاگیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -