کراچی کی ترقی کیلئے پہلے اے پی سی بلائی جائے،طارق حسن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدر و سابق ڈپٹی میئر کراچی محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کیلئے تین جماعتوں کا گٹھ جوڑ نہیں مانتے اگر واقعی میں شہر کراچی کی ترقی مقصود ہے تو پہلے آل پارٹیز کانفرنسں بلائی جائے اس شہر کی خدمت میں پیش پیش مسلم لیگ(ق)،جماعت اسلامی،پی ایس پی. سابق میئر ڈاکٹر فاروق ستار،اے این پی سمیت تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائے اگر حکومت اے پی سی نہیں بلائے گی تو تمام جماعتوں کی اے پی سی مسلم لیگ(ق) بلائے گی یہ باتیں انہوں نے کراچی فلاحی کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلم خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے کیا اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد صادق شیخ بھی موجود تھے طارق حسن نے کہا تین جماعتوں کے اکھٹے ہونے سے کراچی شہر کے مسائل جوں کے توں رہیں گے کیونکہ اس شامل دو جماعتیں کئی سالوں سے اتحادی رہیں ہیں اور ان میں سے ایک جماعت وفاق میں اب بھی اتحادی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے سب کو اپنے دلوں کو صاف کرنا ہوگا پھر شہر کراچی کی ترقی کیلئے سب مل جل کر کام کرینگے تو کراچی سمیت ملک بھی ترقی کی جانب گامزن ہوگا طارق حسن نے مزید کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے پاک فوج جو کردار ادا کررہی ہے وہ قابل ستائش و خوش آئند ہے