پی ایس پی کا مقصد عوام کو حکمراں بنانا ہے،سید مصطفی کمال 

  پی ایس پی کا مقصد عوام کو حکمراں بنانا ہے،سید مصطفی کمال 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کا مقصد عوام کو حکمراں بنانا ہے، ہمیں حکومت ملی تو ہم پی ایف سی ایوارڈ کے زریعے اختیارات اور وسائل کو نچلی ترین سطح پر اس مثالی انداز میں منتقل کریں گے تاکہ اختیارات اور وسائل ایوان وزیر اعظم اور ایوان وزیر اعلی سے نکل کر پاکستان کی ایک ایک گلی میں منتقل ہوجائیں، جب تک اختیارات اور وسائل نچلی ترین سطح تک منتقل نہیں ہونگے تب تک نا تو پاکستان اندرونی طور سے مضبوط ہوسکے گا اور نا ہی معاشی طور پر مستحکم ہوکر دنیا میں مقام بنا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیراب گوٹھ سے سینکڑوں پختون نوجوانوں کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی پاکستان کی ساری زبان بولنے والوں کی سیاسی جماعت ہے، پی ایس پی میں ہر مذہب اور مسلک کے ماننے والے لوگ شامل ہیں، ہم نے دنیا کے 70 ملکوں سے بڑے شہر کراچی کو بنایا ہے اگر موقع ملا تو ہم کراچی سمیت پورے پاکستان کو بنا سکتے ہیں، ہم سیاست کو سیاست سمجھ کر نہیں کرتے بلکہ ہمارے لئے یہ سیاست عبادت ہے اور یہی وہ وجہ ہے کہ انشااللہ تعالی ایک وقت آئے گا جب پورے پاکستان میں پی ایس پی کے علاہ کسی اور جماعت کا آپشن نہیں ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -