قائد اعظم کی جدوجہد مثالی ہے،فیصل بلوچ 

  قائد اعظم کی جدوجہد مثالی ہے،فیصل بلوچ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) 14 اگست کے دن آواز خلق فاؤنڈیشن اس عظیم ہستی کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں جن کی محنت لگن و جدوجہد سے ہم آزاد ملک کے آزاد شہری بنے ان خیالات کا اظہار آواز خلق فاؤنڈیشن کے بانی و صدر فیصل علی بلوچ نے مزار قائد پر 14 اگست کے موقع پر آواز خلق فاؤنڈیشن کے رہنماؤں صباء  فضل، قاضی نعیم اور صائمہ کنول کے ہمراہ حاضری دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا قائد اعظم کا احسان ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی عظیم مملکت دی ہمیں اس موقع پر اتحاد پیدا کرنا ہے ایک ہونا ہے کیوں کہ مملکت پاکستان ہمیں ایک قوم کے لیئے ملا نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنا اور اساس پاکستان کے اصولوں کے تحت ہی پاکستان کی تکمیل ہوسکتی ہے اس موقع پر سیکریٹری جنرل  صباء فضل نے کہا ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کو ویسا ہی بنانا ہے جیسا وہ چاہتے تھے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور ہر گھر میں خوشحالی لائیں گے قاضی نعیم اور صائمہ کنول نے کہا افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مزار قائد پر بہترین انتظام کرنے پر  مزار قائد کی کمیٹی کے بھی شکر گزار ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -