یونس مستقل بیٹنگ کوچ، پی سی بی نے غور شروع کردیا

یونس مستقل بیٹنگ کوچ، پی سی بی نے غور شروع کردیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کو مستقل طور پر قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے یونس خان کو عہدہ پر برقرار رکھنے کے لئے بورڈ کو گرین سگنل دیدیا ہے مصباح الحق انگلینڈ کیخلاف سیریز میں یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ پرفارمنس سے مطمئن ہیں یونس خان کو پاکستان کرکٹ بور ڈ نے  دورہ انگلینڈ کے لئے بطور بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا اور ستمبر میں ان کا بورڈ سے اس حوالے سے کیا گیا کنٹریکٹ ختم ہورہا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان  کرکٹ بورڈ بھی ان کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں اور دورہ انگلینڈ میں جس محنت سے وہ بیٹسمینوں کی تربیت کررہے ہیں وہ ان کو سراہ رہے ہیں دوسری جانب پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا بھی کہنا ہے کہ یونس خان ایک بہترین بیٹسمین ہیں اور ان کی خدمات حاصل کرنا ہمارے لئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور اگر وہ مستقبل میں بھی ہماری ٹیم کا حصہ بنتے ہیں تو اس کی بہت زیادہ خوشی ہوگی پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے منتخب کیا تھا دوسری جانب یونس خان بھی قومی ٹیم کے بیٹسمینوں کی تربیت کرکے بہت خوش ہیں۔

اور دورہ انگلینڈ میں و ہ بیٹسمینوں کی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں ذرائع کے مطابق یونس خان بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ میں توسیع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اس حوالے سے جلد ہی امید کی جارہی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور یونس خان کے درمیان معاملات طے پاجائیں گے اور ان کو مستقل بنیادوں پر قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنادیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -