میڈیا ایوارڈز کے  ونرز کا اعلان کر دیا گیا

     میڈیا ایوارڈز کے  ونرز کا اعلان کر دیا گیا

  

کراچی (پ ر)جرائم اور پولیس سے متعلقہ حساس معاملات پر رپورٹنگ کے حوالے سے قوانین، قانونی اصطلاحات اور تفتیش کے طریقہ کار پر مکمل عبور حاصل ہونا ضروری امر ہے وگرنہ پیشہ ورانہ پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی عامر غوری نے گزشتہ روز کراچی میں منعقدہ پروگرام' پولیس عوام ساتھ ساتھ' کے تحت میڈیا ایوارڈز کی ایک آن لائن تقریب سے خطاب میں کیا۔ واضح رہے کہ یہ ایک ملک گیر جامع پروگرام تھا جس کا اہتمام کمیونیکیشنز کمپنی کمیونیکینشز ریسرچ سٹریٹجیز(سی آر ایس) نے کیا۔ پروگرام کے تحت ملک بھر سے متعلقہ شعبوں کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا اور بہتر پولیسنگ کے حوالے سے جامع سفارشات مرتب کی گئیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی، سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور جرائم پر رپورٹنگ کرنے والے اخبار، ٹیلی ویڑن اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے ایک مقابلہ کا انعقاد کیا گیاجس کے کراچی سے جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان گزشتہ روز ا س منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ مقامی اخبار سے وابستہ صحافی حفیظ تنیو، نیوز چینل سے وابستہ نوجوان صحافی فیصل علی خان اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ نوجوان بلاگر زوہیب منشاء اپنی اپنی کیٹگریز میں کامیاب قرار پائے۔سی آر ایس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انیق ظفر نے کامیاب قرار پانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قانون سازوں کوپولیس اصلاحات کی طرف راغب کرنے کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔آنے والے دنوں میں ان کاوشوں کو جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -